چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
چینی وزیر خارجہ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا


وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چین کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور صدر شی جن پنگ کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل، چینی وزیر خارجہ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، جسے عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔ صدر نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی ترقی اور کشمیر کے مسئلے پر چین کی اصولی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں، اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر استوار ہیں، اور دونوں ممالک تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے عزم کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، اور تمام اہم معاملات پر مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 6 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 3 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 3 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 6 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 6 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی،سلمان اکرم راجہ
- 7 گھنٹے قبل