پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ ہر حلقے میں مقامی امیدوار کو میدان میں اتارا جائے، جب کہ نااہل امیدواروں کے قریبی رشتہ داروں کو بھی ٹکٹ دینے پر غور کیا جا سکتا ہے

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اہم مشاورت ہوئی، جس میں اختلافی آرا کے باوجود متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی اندرونی معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پارٹی ضمنی انتخابات میں فعال کردار ادا کرے گی اور ہر حلقے سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کی، تاہم چیئرمین بیرسٹر گوہر ذاتی مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔
اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر علی بخاری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، علی بخاری نے بانی چیئرمین کا پیغام پہنچایا کہ اگر موجودہ اپوزیشن لیڈرز کو عدالتوں سے ریلیف ملا تو ان کے نام برقرار رہیں گے، بصورت دیگر محمود خان اچکزئی یا اعظم سواتی کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔
تاہم اس پیغام پر اجلاس میں بعض اراکین نے سخت سوالات اٹھائے کہ علی بخاری کو یہ ذمہ داری کس نے دی؟ اس دوران سلمان اکرم راجا نے طبیعت کی ناسازی کا عذر دیتے ہوئے اجلاس سے واپسی اختیار کر لی۔
کئی اراکین نے اعتراض کیا کہ عدالتی فیصلوں سے قبل اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر جلد بازی کیوں کی گئی، اور یہ پیغام کس کے کہنے پر بانی چیئرمین تک پہنچایا گیا؟
اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ ہر حلقے میں مقامی امیدوار کو میدان میں اتارا جائے، جب کہ نااہل امیدواروں کے قریبی رشتہ داروں کو بھی ٹکٹ دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے آج دوبارہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 11 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 11 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 15 گھنٹے قبل
