سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور اقدامات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے،علی امین


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے اور ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات بھی ساتھ چل رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں، متاثرہ علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ متاثرین کو باعزت روزگار، گھروں کی تعمیر نو اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے ابتدائی مراحل میں فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے اور ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور اقدامات میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل






