آج بارباڈوس رائلز کے خلاف ہونے والے میچ میں رضوان کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے، تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت سی پی ایل میں ان کی پہلی انٹری کی نمائندگی کرتی ہے


قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان پہلی بار کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار ہیں۔
محمد رضوان نے سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ لیگ کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، رضوان کو افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آج بارباڈوس رائلز کے خلاف ہونے والے میچ میں رضوان کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے، تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت سی پی ایل میں ان کی پہلی انٹری کی نمائندگی کرتی ہے۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم میں رضوان کے ہمراہ پاکستان کے نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی شامل ہیں، جس سے ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ محمد رضوان کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کے لیے معاہدہ کر چکے ہیں۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل




