دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت صرف نئی ویڈیوز تک محدود نہیں، بلکہ پہلے سے پوسٹ کی گئی ریلز کو بھی آپس میں منسلک کیا جا سکتا ہے


انسٹاگرام نے ویڈیوز کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب ریلز ویڈیوز کو آپس میں لنک کیا جا سکے گا۔
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے پوسٹ کر سکیں گے، اور پھر انہیں ایک دوسرے سے جوڑ کر ناظرین کو ایک منظم انداز میں دیکھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ یہ بالکل قسط وار ڈراموں جیسا ہوگا، جہاں ویڈیوز کو ترتیب سے دیکھا جا سکے گا — پہلی، دوسری، تیسری قسط کی طرح۔
یہ فیچر ان افراد کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے جو کسی مخصوص تھیم یا موضوع پر مبنی مواد تیار کرتے ہیں۔ اب وہ اپنی پرانی اور نئی ویڈیوز کو ایک سیریز کی شکل دے کر ناظرین کو مکمل تجربہ فراہم کر سکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت صرف نئی ویڈیوز تک محدود نہیں، بلکہ پہلے سے پوسٹ کی گئی ریلز کو بھی آپس میں منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یعنی صارفین کسی نئی ویڈیو کے ساتھ پرانی، متعلقہ ویڈیوز کو بھی جوڑ سکتے ہیں۔
تاہم، یہ فیچر چند حدود کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ وہ ریلز جو صرف سبسکرائبرز یا قریبی دوستوں تک محدود ہوں گی، ان پر یہ فیچر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
فیچر کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے: جب آپ نئی ریل ویڈیو پوسٹ کریں گے، تو کیپشن باکس کے نیچے "Link a Reel" کا آپشن نظر آئے گا، جہاں سے آپ دیگر ویڈیوز کو اس نئی ویڈیو سے منسلک کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پہلے سے پوسٹ کردہ ریلز کو لنک کرنا چاہتے ہیں، تو متعلقہ ویڈیو کی سیٹنگز میں جا کر "Add Linked Reels" کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 17 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 21 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 21 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 20 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago










