عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا


پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی کی کارروائی سے روک دیا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ اگست کے نوٹیفیکشن پر مزید کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔
زرتاج گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی فیصل آباد نے درخواست گزار کو دس سال قید کی سزا سنائی، سزا کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔
جسٹس وقار احمد نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں، عمر ایوب، شبلی فراز کی اسی طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں جنہیں اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔
جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کی دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
