شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے ہیں

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ سنگ میل کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں انٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی قیمتی وکٹ لے کر عبور کیا۔
شکیب نے میچ میں مزید دو وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز اور 500 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 660 وکٹیں افغانستان کے اسپنر راشد خان نے حاصل کررکھی ہیں ۔
ان کے بعد ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو 631، سنیل نارائن 590 اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 554 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 hours ago




