وفاقی بورڈز کے مطابق انٹر میڈیٹ کا مجموعی نتیجہ83.19 فیصد رہا


اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وجہہ قمر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
پری میڈیکل گروپ میں علی طارق نے 1071 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، وردہ سرفراز 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں جبکہ عروہ ملک اور مناہل مرتضی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں مزمل ساجد نے 1063 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد سمیع نے 1059 نمبروں کے ساتھ دوسری اور عائشہ نعیم نے 1054 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
گیارہویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 928 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 60 ہزار 794 کامیاب قرار پائے جبکہ بارہویں جماعت میں 96 ہزار 521 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 79 ہزار 881 نے کامیابی حاصل کی۔
وفاقی بورڈز کے مطابق انٹر میڈیٹ کا مجموعی نتیجہ83.19 فیصد رہا۔ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 75.85 فیصد جبکہ طالبات کی کامیابی کا تناسب 88.91 فیصد رہا۔
پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 94.04 فیصد رہا جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 88.89 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل