کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے بتایا کہ حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی


ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیش آنے والا خودکش دھماکہ کنٹرول سے باہر تھا، اور اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی۔ ان کے مطابق جلسے کے منتظمین کو تین مرتبہ جلسہ ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن انتباہ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔
پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے بتایا کہ حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے مقام پر سکیورٹی فراہم کی گئی تھی، اگر دھماکہ جلسہ گاہ کے اندر ہوتا تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 میٹر کے فاصلے پر رات 9 بجے پیش آیا، جب کہ جلسہ سہ پہر 3 بجے شروع ہوا تھا اور دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے 45 منٹ بعد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سیاسی جماعت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا اور جلسہ جلد ختم کرنے کی اپیل کی گئی تھی، مگر بدقسمتی سے اسے نظر انداز کر دیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ بی این پی کے جلسے پر 120 پولیس اہلکار تعینات تھے، اور اس قسم کے سکیورٹی تھریٹس کو آئندہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر بھی سکیورٹی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور آئندہ مغرب کے بعد کسی بھی جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ 6 ستمبر کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 4 hours ago
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 3 hours ago

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 5 hours ago

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 2 hours ago

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 4 hours ago

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 5 hours ago

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 hours ago

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 4 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 6 hours ago

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 6 hours ago

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 6 hours ago