صارفین کو ہر 12 ماہ میں ایک بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کی اجازت دے گا اور انہیں صرف تین تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی


کیلیفورنیا: گوگل نے اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اپنی مرضی سے نیا ایڈریس منتخب کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین سروس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کے قابل ہو سکیں گے،گوگل کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ جدید اے آئی فیچرز پر مبنی ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے۔ جس میں تصاویر، جی میل اور دیگر سروسز میں جیمنائی اے آئی کا گہرا انضمام شامل ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ صارفین کو ہر 12 ماہ میں ایک بار اپنا بنیادی جی میل ایڈریس تبدیل کرنے کی اجازت دے گا اور انہیں صرف تین تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سےسائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئی جہت دینے اور آن لائن حفاظت کو بڑھانے کی سہولت مہیا کرے گا۔
جبکہ تازہ ترین ای میل ایڈریس پر سوئچ کر کے اور اسے کلیدی اکاؤنٹس میں اپ ڈیٹ کر کے، صارفین غیرمتعلقہ پیغامات کی نمائش، مارکیٹنگ ڈیٹا بیس، اور پرانے ایڈریس سقے منسلک ممکنہ ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو کم کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد سابقہ ای میل ایڈریس کو شاذ و نادر ہی استعمال ہونے والی خدمات تک محدود کیا جا سکتا ہے، جی میل آئلرز صارفین کو آنے والے پیغامات کو آسانی سے ہینڈل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
گوگل کے مضبوط اسپام (غیرمتعلقہ پیغامات) تحفظ کے باوجود، ماہرین نے صارفین کو خبردار رہنے کی تلقین کی، کیونکہ یہ فول پروف نہیں ہے۔
الفابیٹ کی ملکیت والے گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر بتدریج شروع ہو رہا ہے، لہٰذا اگر آپ کو ابھی تک یہ فیچر نہیں ملا ہے، تو یہ مستقبل قریب میں آپ کیلئے قابل رسائی ہو جائے گا۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 19 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل






