جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر آ چکا ہے۔ جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک چین ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ زراعت سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے۔ اور ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ جبکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کاروباری شخصیات کے درمیان بی ٹو بی اور جی ٹو جی ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اور ان ایم او یوز کو عملی معاہدوں میں تبدیل کرنے کے لیے مثبت پیشرفت جاری ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی بغیر محنت کے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین کے تحقیقی مراکز میں تربیت کے لیے بھیجا گیا۔ تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے ذریعے تجارتی سرپلس حاصل کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر آ چکا ہے۔ جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔
انہوں نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سی پیک فیز ٹو کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا۔ کہ چین کے صدر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی تقریبات میں پاکستان کے مہمان ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل اور روشن کل کی امید قرار دیتے ہوئے۔ کہا کہ محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین کی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری خوش آئندہے۔
چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ تقریباً 30 فیصد ہے۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین نے دنیا کے دیگر ممالک کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی بااعتماد قیادت میں پاکستان کی معیشت نے گزشتہ سال 3 فیصد سے زائد ترقی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ زرعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 hours ago





