پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ صرف سیاسی کارڈ کھیلتی رہی، طلال چوہدری


اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان ٹو بنایا گیا تھا اور نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں صوبائی حکومت آن بورڈ ہے، جبکہ صوبے میں گزشتہ 14 برس سے ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہے، صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔
خطاب کے دوران طلال چوہدری نے واضح کیا کہ خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی اور ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی، صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ صرف سیاسی کارڈ کھیلتی رہی، آپ کی نالائقی کی وجہ سے پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو کس نے روکا کہ سی ٹی ڈی نہ بنائیں اور آپ کو کس نے روکا کہ کاؤنٹر ٹیررازم پر افواج کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، جب آپ کو اجلاس میں بلایا جاتا ہے تو آپ کیوں نہیں آتے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈرائیو میں 22 نکات شامل ہیں۔ انہوں نے این ایف سی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2010 سے نومبر 2025 تک خیبرپختونخوا کو 5867 ارب روپے دیے جا چکے ہیں

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 41 منٹ قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

داخلی سلامتی ،قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک گھنٹہ قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 37 منٹ قبل










