Advertisement

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے  سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر ستمبر 4 2025، 8:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نائیجیریا  میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے  سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ  شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

 مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو  آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا  میں برسات کے موسم کے دوران کشتی کے حادثات عام ہیں۔ 

افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حادثات عموماً کشتی میں ضرورت سے زیادہ وزن اور کشتیوں کی ناقص صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر کشتیاں بغیر لائف جیکٹ کے چلتی ہیں۔

Advertisement
جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

  • 16 گھنٹے قبل
حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار  حادثے میں 15 افراد ہلاک

پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار حادثے میں 15 افراد ہلاک

  • ایک گھنٹہ قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

  • 15 گھنٹے قبل
گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستانی  کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں مبینہ  ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں مبینہ ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی،انڈیکس  نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 5 منٹ قبل
سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • 14 گھنٹے قبل
اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

  • 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ،  138 عام شہری شہید

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ،  138 عام شہری شہید

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب: دریاؤں میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے پنجاب کے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی

پنجاب: دریاؤں میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے پنجاب کے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement