Advertisement

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 4th 2025, 9:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق حماس نے بدھ کو ایک بیان میں آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ غزہ میں ایک جامع جنگ بندی قبول کرنے کیلئے تیار ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں موجود قیدیوں کو رہا کرے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں تقریباً 48 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں گھر پر حملہ کر کے "خوفناک جنگی جرائم" کا ارتکاب کیا، جس میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے۔

مصر نے نئی جنگ بندی تجویز میں حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا

حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کو روکا جا سکے، کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور علاقے کے دیگر حصوں میں اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان میں اسرائیل کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ غزہ میں جنگ فوراً ان شرائط پر ختم ہو سکتی ہے جو کابینہ نے طے کی، جن میں غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے ثالثوں کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا لیکن اس نے یہ کہہ کر غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ عمل صرف اُس وقت ممکن ہے جب فلسطینی ریاست قائم ہو جائے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 hours ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 3 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 21 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • an hour ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 11 minutes ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 6 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
Advertisement