Advertisement

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

ایسا کرنے سے غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Sep 5th 2025, 8:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی

امریکا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے اور ردعمل بھی آئے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فرانس اور دیگر ممالک پر تنقید کی جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم کر سکتا ہے۔

ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے تمام ممالک کو بتا دیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی باتیں غلط اور غیر حقیقی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو  بڑے مسائل پیدا ہوں گے اور ردعمل آئے گا۔ ایسا کرنے سے غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا اور غزہ میں جاری کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک رواں ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

اس کے جواب میں اسرائیل کے  وزیرِ خزانہ  نے مغربی کنارے کے کئی حصوں کو ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے خیال کو دفن کیا جا سکے۔

جس پر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی قسم کا الحاق ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔

Advertisement
آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں مون سون  کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 19 منٹ قبل
پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آرکا  مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی

  • 4 گھنٹے قبل
فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی  91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

  • 14 گھنٹے قبل
نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ

  • 6 منٹ قبل
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم  مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement