Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہبازشریف کی نواز شریف کے ہمراہ آبائی قبرستان آمد،قرآن خوانی اوردعاکی

نواز شریف اور شہباز شریف نے والدین،بھائی عباس شریف، بیگم کلثوم نواز اور دیگر اہلِ خانہ کی قبور پر پھول بھی چڑھائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 6 2025، 5:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہبازشریف کی نواز شریف کے ہمراہ آبائی قبرستان آمد،قرآن خوانی اوردعاکی

لاہور: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف  کے ہمراہ  اپنے آبائی قبرستان میں حاضری دی اور خاندان کے افراد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف اپنے آبائی قبرستان پہنچے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مرحومین کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی۔  

نواز شریف اور شہباز شریف نے والدین،بھائی عباس شریف، بیگم کلثوم نواز اور دیگر اہلِ خانہ کی قبور پر پھول بھی چڑھائے۔

اس موقع پر میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی محفل منعقد ہوئی جس میں نعت خوانی اور قرآت پیش کی گئی۔

محفل میلاد ﷺ کے بعد امت مسلمہ و پاکستان کے امن، ترقی، سیلاب میں وفات پانے اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Advertisement