امریکا کی وینزویلا سے کشیدگی کے تناظر میں پورٹو ریکو میں ایف-35 طیاروں کی تعیناتی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "وینزویلا کے صدر خود ایک منشیات کارٹل کی سربراہی کر رہے ہیں


وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر، امریکا نے 10 جدید ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبیئن کے جزیرے پورٹو ریکو میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارے خطے میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے، جنہیں ڈرگ کارٹلز کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "وینزویلا کے صدر خود ایک منشیات کارٹل کی سربراہی کر رہے ہیں۔"
وینزویلا کا مؤقف:
دوسری جانب، وینزویلا کے صدر نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے ملک کے قدرتی وسائل، خاص طور پر تیل، پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ان کے بقول، امریکی عسکری اقدامات سیاسی مداخلت اور اقتصادی مفادات کے حصول کا حصہ ہیں۔
کشتی دھماکہ اور تنازع میں شدت:
کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی فورسز نے مبینہ طور پر وینزویلا کی ایک کشتی کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کشتی میں سوار افراد منشیات اسمگلر تھے، جو امریکہ کی طرف بڑھ رہے تھے، اور دھماکے میں تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
تاہم، وینزویلا نے اس کارروائی کو "ماورائے عدالت قتل" قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل







