ایشیا کپ کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کل 9 ستمبر کو ابوظہبی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے


دبئی: ایشن کرکٹ کونسل ( اے سی سی)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے لیے پاکستان کے 2 امپائرز میچ آفیشلز امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے،جن میں آصف یعقوب اور فیصل آفریدی شامل ہیں۔
اسی طرح سری لنکا، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کے بھی دو دو امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کیا گیا ہے۔ رچی رچرڈسن اور اینڈی پائیکروفٹ میچ ریفری مقرر کر دیئے گئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب آن فیلڈ اور فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کل 9 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گاجبکہ راویتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جا رہا ہے۔ جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کھیل رہا ہے۔

ٹرمپ کا خواب چکنا چور، امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام
- an hour ago

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو نے کا اعلان کر دیا
- 13 minutes ago

فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
- 4 hours ago

امیر بالاج قتل کیس ، مرکزی ملزطیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا
- 3 hours ago

سلو انٹرنیٹ کا دور ختم، پاکستان میں شاندار براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
- an hour ago

لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان
- 4 hours ago

طالبان کو پاکستان لانیوالی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے،خواجہ آصف
- 2 minutes ago

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
- 2 hours ago

سی ٹی ڈی کا ضلع بنوں میں آپریشن،2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

سندھ حکومت کا اقلیتی برادری کے تہوار کے موقع پر 20 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں اہم ترین پریس کانفرنس جاری
- an hour ago

بالی ووڈ کے معروف اداکاردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 18 minutes ago