حملہ آوروں نے پہلے بس اسٹاپ پر لوگوں کو نشانہ بنایا اور پھر ایک بھری ہوئی بس میں داخل ہو کر فائرنگ کی،پولیس حکام


یروشلم : مقبوضہ بیت المقدس کے راموت جنکشن پر پیر کی صبح مسلح افراد نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے بس اسٹاپ پر لوگوں کو نشانہ بنایا اور پھر ایک بھری ہوئی بس میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری نے جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب علاقے میں رش تھا۔
ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ درجنوں افراد خوف کے عالم میں بھاگ رہے تھے جبکہ جائے وقوعہ پر شیشہ بکھرا ہوا اور زخمی افراد سڑک و فٹ پاتھ پر پڑے دکھائی دیے،فائرنگ کے بعد سیکڑوں سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مزید حملہ آوروں یا دھماکا خیز مواد کی تلاش شروع کردی۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے رام اللہ کے قریب فلسطینی دیہات کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل





