آزادکشمیر انتخابات : 45 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور : آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جی این این سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پولنگ کا عمل طے شدہ وقت پانچ بجے ختم ہو گا۔ تاہم جو ووٹرز پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہوں گے انہیں ووٹ کاسٹ کی اجازت ہو گی، پانچ بجے کے بعد کسی کو پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات ، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری ووٹرز ہیں۔آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے جبکہ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 7 minutes ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 hours ago






