اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں بڑی پیشرفت، پولیس نے ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو گرفتار کرلیا .

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے والدین اور 2 ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش میں ملزم سے متعلق مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ لڑکی نور مقدم کو پوری منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم امریکا فرار ہونا چاہتا تھا، ملزم نے دوستوں سے مشاورت بھی کی اور پوچھا کہ کسی کو قتل کردوں تو کیا پکڑا جاؤں گا؟ملزم نے دوستوں سے کہا کہ امریکی شہری ہوں کیس نہیں بنے گا، ملزم نے نور مقدم کو اپنے گھر بلایا اور اس کا فون بھی آف کروا دیا۔
نور مقدم کے والدین نے بیٹی کا فون آف ملنے پر اس کے دوستوں سے رابطہ کیا جس کے بعد دوست ملزم کے گھر گئے لیکن ملزم نے نور کی وہاں موجودگی سے انکار کر دیا۔ دوستوں اور ملزم ظاہر جعفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، ملزم نے نور پر تشدد کیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی۔
پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ظاہر جعفر کو 2016 میں برطانیہ سے لڑکی پر حملے کے الزام میں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔پولیس ان تمام افراد اور اس قتل سے جڑے تمام بالواسطہ یا بلا واسطہ تمام محرکات کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 9 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 6 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل













