عزیر عباسی کے بڑے بھائی زبیر عباسی ایک مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جبکہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی معروف ہدایت کار، لکھاری اور ڈائریکٹر ہیں


پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے۔
عزیر عباسی ایک ورسٹائل اورباصلاحیت فنکار تھے، جو ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘ میں رشید بابا کے کردار کی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور تھے۔
ان کے دیگر قابل ذکرڈراموں میںسر راہ،، باشو ، ہیر رانجھا اور کھلونا شامل ہیں۔
View this post on Instagram
عزیر عباسی فلم اور ٹیلی ویژن کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی ایک مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی معروف ہدایت کار، لکھاری اور ڈائریکٹر ہیں۔
شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئےگہرے غم کا اظہار کیاہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”میرے پیارے چچا، میری انسپائریشن، میرے دوست، میرے رہنما آج ہم سے رخصت ہو گئے۔ براہ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔“
ان کے انتقال کی خبرسےان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 37 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل





