آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 55،بابر اعظم 34 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 61 اور حسین طلعت42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے


راولپنڈی:پاکستان نے آخری ایک روز ہ میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 8 کے مجموعی رنز پر حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
تاہم فخر زمان اور بابر اعظم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 74 رنز کی پاٹنر شپ کھیلی۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 82 کے مجموعی رنز پر گری جب فخر زمان 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا بھی 115 کے مجموعی اسکول پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان اور حسین طلعت نے بھی اچھی پارٹنرشپ کھیلی۔ رضوان بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے،جبکہ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago




