اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلورمیڈل پر قبضہ کیا


کراچی: اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپین ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں81.81 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلورمیڈل پر قبضہ کیا۔
یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہےجبکہ پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68۔67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔
اولمپین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، ارشد ندیم نے گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز میں78.01 میٹرز دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔
ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 78.4 میٹر دور نیزہ پھینکا، ان کی دوسری تھرو 77.77 میٹرز رہی جبکہ انہوں نے تیسری تھرو میں 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل






