Advertisement

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی

اسپتال میں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں اور نہ ہی علاقے کے عوامی نمائندے ان کے دکھ درد کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،بچی کے والد کا شکوہ

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 8 2025، 5:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی

جنوبی وزیرستان:صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے جنوبی وزیرستان میں سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث 7 سالہ  بچی انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مولے خان سرائے کے سرکاری اسپتال میں 7 سال کی معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بچی کے غمزدہ باپ  اپنی بیٹی کی لاش اٹھائےاسپتال کے باہر فریاد کر رہے ہیں۔

والد کا شکوہ ہے کہ اسپتال میں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں اور نہ ہی علاقے کے عوامی نمائندے ان کے دکھ درد کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،بچی کے والد نے رکن صوبائی اسمبلی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اڈیالہ کو چھوڑو، وزیرستان کے چھوٹے بچوں کا پوچھیں۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال کو فوری طور پر فعال کیا جائے ورنہ وہ اپنے قبیلے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) آفس کے سامنے احتجاج کریں گے، کسی کو ہمارے بچوں کی فکر ہی نہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹیگری ڈی اسپتال مولا خان سرائے تاحال آؤٹ سورس نہیں کیا گیا، منتخب فرم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا عمل جاری ہے۔ 

اس حوالے سے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان نے بتایا کہ اس وقت اسپتال کا انتظامی اختیار ڈی ایچ او کے پاس ہے تاہم اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لیے کنٹریکٹ بنیادوں پر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 7 گھنٹے قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 دن قبل
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 11 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 7 گھنٹے قبل
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 6 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement