Advertisement
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کے زیر اہتمام ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز 

جدید دور میں آئی ٹی کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کی معیشت کی بنیاد انٹرنیٹ ہے، جدید انٹرنیٹ کی سہولت ہر ایک کی ضرورت ہے،شزا فاطمہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 10th 2026, 3:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی اے کے زیر اہتمام ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز 

اسلام آباد: ملک میںپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے زیراہتمام فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔

ابتدائی طور پر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی جا رہی ہے، بولی کیلئے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں،نیلامی کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 2600 میگاہرٹز بینڈ میں 190 میگاہرٹز سپیکٹرم ہے، 110 میگاہرٹز کی اضافی طلب ہے، دوسرے مرحلے میں سپیکٹرم کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ پہلے مرحلے میں 35 میگاہرٹز بینڈ میں 280 میگا ہرٹز اسپیکٹرم تھا جبکہ 200 میگاہرٹز کی ڈیمانڈ آئی ہے۔

اسی طرح نیلامی کا دوسرا راونڈ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے نتائج کا اعلان کیا ہے، 2600 میں سے سوئچ کر کے 700 میں چلے گئے ہیں، 2600 میں 7 لاٹس زیادہ ہیں، ابھی بھی ڈیمانڈ زیادہ ہے، اس لئے قیمت بڑھائی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا خطاب

اس موقع پر  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور حکومت نے اس کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی جیسی نئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کل آن لائن کلاسز، ورک فرام ہوم کا اعلان کیا، علاقائی تنازع کے دوران یہ اقدامات اہم ہیں، اس سب کیلئے ہمیں سپیکٹرم کی ضرورت ہے، سپیکٹرم کی نیلامی کنیکٹوٹی کو بہتر بنائے گی۔

وزیر آئی ٹی کا خطاب 

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار فائیو جی متعارف ہو رہا ہے، جدید دور میں آئی ٹی کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کی معیشت کی بنیاد انٹرنیٹ ہے، جدید انٹرنیٹ کی سہولت ہر ایک کی ضرورت ہے۔

 تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا تھا جبکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد جلد فور جی سروس میں نمایاں بہتری نظر آئے گی جبکہ آئندہ 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہو جائے گی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم ہر 14 دن بعد ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اجلاس منعقد کرتے ہیں اور خود ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ اسپیکٹرم خالی کرانے اور دستیاب بنانے میں ایس آئی ایف سی کا بھی بڑا کردار ہے۔ 

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 21 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
Advertisement