پنجاب حکومت کی جانب سے فلم میکرز کو فنڈز جاری ہونے کے بعد فلمیں بننے کا آغاز ہو گیا
جو فنڈز ملے ہیں اس کو نیک نیتی سے ان کے اصل مقصد پر لگائے جائیں ، ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے نئے چہروں کو سامنے لایا جانا چاہیے،فنکار برادری


پنجاب حکومت کی جانب سے فلم میکرز کو فنڈز جاری ہونے کے بعد فلمیں بننے کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز ، فلم میکرز میں اعلان کردہ فنڈز تقسیم کر دئیے گئے، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی کاوشوں سے اب تک کئی شخصیات میں فنڈز تقسیم کیے گئے جس کے بعد متعدد نے اپنی فلموں پر کام شروع کر دیا۔
اس حوالے سے نامور ہدایتکار سید نور ، سنگیتا، شہزاد رفیق،غلام محی الدین ، التمش بٹ اور دیگر نے اپنی فلموں پر کام کا آغاز کر دیا،، ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ،، سنہرا دور واپس لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ہدایتکار سید نور ، فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق، غلام محی الدین، ہدایتکارہ سنگیتا اور التمش بٹ سمیت کئی فلم میکرز نے اپنی فلموں کا آغاز کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیاسی انڈسٹری کو سیراب کرنے کی کوشش کی گئی ،، اب ہم سب کا فرض ہے کہ سنجیدہ ہو کر بحالی کیلئے کام کریں
فلم میکرز کا مزید کہنا تھا کہ جو فنڈز ملے ہیں اس کو نیک نیتی سے ان کے اصل مقصد پر لگائے جائیں ، ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے نئے چہروں کو سامنے لایا جانا چاہیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز یقیننا انڈسٹری کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے،، لیکن کیا فلم میکرز انڈسٹری کے ساتھ انصاف کر پائیں گے یا نہیں یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل






