فنونِ لطیفہ کے میدان میں بھی پلاک کی سرگرمیاں قابلِ ذکر رہیں، جہاں خطاطی نمائشوں، آرٹ ایگزیبیشنز اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا،نیوز لیٹر


لاہور:پنجاب ادارہ برائے زبان، فن وثقافت (پلاک) نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔نیصس لیٹر میں پہلی سہ ماہی کی نمایاں سرگرمیوں کو نیوز لیٹر میں بیان کیا گیا ہے، جس میں پنجابی زبان، فن، ثقافت اور ادب کے فروغ کے لیے کیے گئے مؤثراقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نیوز لیٹر کے مطابق پلاک نے ڈائریکٹر جنرل محبوب عالم چوہدری کی سربراہی میں اس عرصے کے دوران پنجابی زبان کے فروغ کے لیے مختلف تعلیمی و تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا، جن میں پنجابی (گرمکھی) کلاسز، ادبی نشستیں اور آگاہی مہمات شامل ہیں۔ان سرگرمیوں کا مقصد نئی نسل کو اپنی مادری زبان سے جوڑنا اور اس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔فنونِ لطیفہ کے میدان میں بھی پلاک کی سرگرمیاں قابلِ ذکر رہیں، جہاں خطاطی نمائشوں، آرٹ ایگزیبیشنز اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
ان تقریبات میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ادبی شعبے میں پبلیکیشن کمیٹی کے اجلاس، کتب کی اشاعت اور ادبی مکالموں کا اہتمام کیا گیا، جن کے ذریعے پنجابی ادب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ادیبوں اور قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اسی کے ساتھ ساتھ پلاک میں تصوف، سماجی موضوعات اور ثقافتی ورثے پر مبنی علمی و فکری نشستوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
نیوز لیٹر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے منعقد کی جانے والی خصوصی تقریات، دستکاریوں کی نمائشوں اور میوزک پروگرامز کی جھلکیاں بھی شامل ہیں، جو پنجاب کی روایتی ثقافت کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش ہیں۔ شمارے میں نمایاں شخصیات کو دیے گئے اعزازات، پلاک لائبریری میں نادر کتب کے اضافے اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اس نیوز لیٹر کا مقصد عوام کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرنا اور پنجاب کی بھرپور ثقافت کو قومی و عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پلاک، محبوب عالم چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی پنجابی زبان، فنون اور ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اپنابھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 27 منٹ قبل






