اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے،متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں،رپورٹ

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔
اس حوالے سےجاری کر دہ سرکاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئےایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔
جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق کہ اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے، ایچ آئی وی متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔
سرکاری رپورٹ میںمزید بتایا گیا ہےکہ اسلام آباد میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز، جون اور دسمبر میں کم ترین 31، 31 کیسز سامنے آئے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق نوجوان مردوں میں منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں، آئس کے زیر اثر غیر محفوظ تعلقات ایچ آئی وی پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن گئی، پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی اندازاً تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago






