Advertisement

ملک میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث لو لگنے، پانی کی کمی اور دیگر طبی مسائل کا خدشہ ہے،شہری غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے پرہیر کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 23rd 2026, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے،جبکہ بارشوں کے پیشِ نظراین ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق 5 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، موجودہ موسمی صورتحال چار ماہ قبل جاری کردہ جائزے کے عین مطابق ہے۔

الرٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپور، ملتان اور تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

مزید برآں وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اور 29 اپریل کے دوران پنجاب کے بالائی و وسطی اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ مری، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں 24 سے 29 اپریل کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گوادر سمیت ساحلی علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 24 سے 29 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث لو لگنے، پانی کی کمی اور دیگر طبی مسائل کا خدشہ ہے، محکمہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
Advertisement