Advertisement

 مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے امریکا کو ایرانی تجاویز کا جواب آج مل جانا چاہیے،مارکو روبیو

ایران کی جانب سے امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملے کے بعد امریکا نے مؤثر جواب دیا۔ اور مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،روبیو

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 8th 2026, 6:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے امریکا کو ایرانی تجاویز کا جواب آج مل جانا چاہیے،مارکو روبیو

روم:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جانب سے تجاویز پر اب تک جواب موصول نہیں ہوا، تاہم واشنگٹن کو توقع ہے کہ آج ایران کا ردعمل سامنے آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں عالمی امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پوپ لیو کے ساتھ ان کی ملاقات مثبت رہی۔ جبکہ امریکا کیوبا میں مزید امداد پہنچانے کے لیے تیار ہے، تاہم کیوبا کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو افواج کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ جبکہ نیٹو کے اندر اصلاحات کا منصوبہ پہلے سے موجود تھا۔

دوران پریس کانفرنس ایران امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو ایران کی جانب سے تجاویز کا جواب آج مل جانا چاہیے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل موصول نہیں ہوا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے سنجیدہ پیشکش سامنے آئے گی جس سے بامعنی مذاکرات کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ “آپریشن فریڈم” اور “آپریشن ایپک فیوری” مختلف نوعیت کے آپریشنز ہیں۔ جبکہ جنگ بندی کے باوجود دفاعی اقدامات کا حق برقرار رہتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی مفادات پر حملہ کیا جاتا ہے تو اس کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے یا سمندری راستوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگومیںامریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملے کے بعد امریکا نے مؤثر جواب دیا۔ اور مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو امریکی تجاویز موصول ہو گئی ہیں جن کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد اسے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 11 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
Advertisement