Advertisement
علاقائی

لاہور میں ویب کون 2026 کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور

کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، مگر رسمی شعبہ روزگار میں ان کی شرکت 25 فیصد سے بھی کم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 14th 2026, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں ویب کون 2026  کا انعقاد:ورک پلیس پر صنفی عدم مساوات اور خواتین کی قیادت پرزور

لاہور:(واصف محمود) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 18ویں سالانہ ویمن اِن بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس (WIBCON 2026) منعقد ہوئی، جس میں 700 سے زائد چیف ایگزیکٹوز، کارپوریٹ رہنماؤں، ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ “دی اِنکلیوسِو شفٹ” کے عنوان سے ہونے والی اس کانفرنس میں شمولیت، قیادت اور کام کی جگہ پر مساوات جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (PSTD) کے زیر اہتمام جبکہ گورمیٹ فوڈز اینڈ بیوریجز پاکستان کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، مگر رسمی شعبہ روزگار میں ان کی شرکت 25 فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ اعلیٰ کارپوریٹ عہدوں اور بورڈ رومز میں خواتین کی نمائندگی نہایت محدود ہے۔

دوران کانفرنس شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر امتیازی سلوک، تنخواہوں میں عدم مساوات، ترقی کے محدود مواقع اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جو انہیں قیادت کے عہدوں تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

 پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر فہد چنائے نے اپنے افتتاحی خطاب میں اداروں پر زور دیا کہ وہ صرف نمائشی وعدوں کے بجائے ایسے کام کے ماحول تشکیل دیں جہاں تنوع اور شمولیت کو فیصلہ سازی اور قیادت کا مستقل حصہ بنایا جائے۔

کانفرنس کے اہم سیشنز میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی گفتگو شامل تھی، جنہوں نے سفارت کاری کے تناظر میں قیادت، مکالمے، ہمدردی اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قیادت اور پالیسی سازی سے الگ رکھ کر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے۔

کانفرنس میں “Leadership in Practice: Closing the Advancement Gap” کے عنوان سے ایک خصوصی CEO پینل بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف کارپوریٹ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پینل میں کام کی جگہوں پر صنفی، مذہبی، ثقافتی اور جسمانی امتیاز کے خاتمے، مساوی تنخواہوں، قیادت کے مواقع اور خواتین کو درپیش رکاوٹوں پر گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازااں کانفرنس کا ایک اہم حصہ سی ای او پینل ڈسکشن تھا جس کا عنوان “Leadership in Practice: Closing the Advancement Gap” تھا، جس کی میزبانی حسن عدنان نے کی۔ اس پینل میں معروف کارپوریٹ شخصیات نے شرکت کی جن میں گورمیٹ فوڈز اینڈ بیوریجز کے سی ای او زبیر نواز چٹھہ، CCI پاکستان کے سنے سنلی، FMC کارپوریشن کے حسیب اللہ ظہور، IGI لائف انشورنس کے علی ندیم، چغتائی لیب اینڈ ہیلتھ کیئر کی جویریہ خان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی نمائندہ رافیہ سید سمیت دیگر شامل تھے۔

مقررین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان میں خواتین کو اکثر مردوں کے مقابلے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے تاکہ انہیں برابر کی شناخت اور ترقی کے مواقع مل سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمولیت کو کاروباری حکمت عملی کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

کانفرنس میں ترکیہ کی مثال بھی دی گئی، جہاں خواتین کے لیے نسبتاً محفوظ اور شمولیتی کام کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ایسے ممالک سے سیکھ کر خواتین کے لیے مزید محفوظ اور بااختیار ورک پلیسز تشکیل دے سکتا ہے۔

ایک اور سیشن “From Visibility to Voice” میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی اور لیڈرشپ کوچ اندلیب عباس نے خواتین کی نمائندگی اور فیصلہ سازی میں ان کی مؤثر شمولیت پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ صرف نمائندگی کافی نہیں بلکہ خواتین کی آواز کو سننا اور انہیں فیصلہ سازی میں حقیقی اختیار دینا ضروری ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں شمولیت کی بحث اب صرف نمائندگی تک محدود نہیں رہی بلکہ اب توجہ مساوی مواقع، احتساب، اثر و رسوخ اور خواتین سمیت مختلف طبقات کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
Advertisement