Advertisement
تفریح

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 21st 2026, 2:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ دونوں کی علیحدگی اور ممکنہ طلاق کے معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم اب رجب بٹ نے صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ، جو ایک بیٹے کی والدین ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کے باعث خبروں میں ہیں۔ معاملہ اس وقت زیادہ نمایاں ہوا جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئیں، جسے ایمان نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔

بعد ازاں ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔

عون شیخ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ اپنی والدہ کے مشورے اور اپنی بہن اور بھانجے کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور ایمان کے درمیان جو کچھ ہوا، اسے اب آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ اور سالے کو اب کسی نئے انسان کی تلاش کرنی چاہیے جسے وہ استعمال کر سکیں۔ رجب بٹ نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے میں وقت لگتا ہے اور وہ طلاق کے فیصلے پر قائم ہیں۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے، لیکن انہوں نے ایمان اور ان کے بھائی عون شیخ پر صلح کے حوالے سے غلط معلومات دینے کا الزام لگایا۔

رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو پھر مفاہمت کی خبریں کیوں سامنے آئیں، جبکہ کچھ صارفین نے دونوں فریقین کو معاملہ ذاتی طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 hours ago
Advertisement