اے ایس آئی نے الزام لگایا کہ قانون پر عمل درآمد اور ایس پی کے بیٹے کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں معطل کیا گیا، ایس پی نے الزامات مسترد کر دیے

عدنان بھٹی سے
گوجرانوالہ میں تھانیدار نے اپنے ہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خلاف رپٹ درج کروا دی۔
ایس پی پی ایچ پی معظم کے بیٹے کو پروٹوکول سے لائسنس نہ بنوا کر دینا اور رانگ وے کی خلاف ورزی پر مزدا ٹرک کو روکنا تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی چھچھر والی گوجرانوالہ کے اے ایس آئی وقار احمدنے اپنے ہی ایس پی معظم کے خلاف رپٹ درج کروائی ہے جس میں اے ایس آئی وقار احمد نے الزام عائد کیا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احسن طریقے سے قانونی کارروائی عمل میں لانا اسے نہ صرف مہنگا پڑا بلکہ معطل بھی ہوا۔
اے ایس آئی کے بقول چیکنگ و ایکسیڈنٹ روک تھام کیلئے نزد معافی ولا چوک موجود تھا کہ ایک مزدا نمبری CAG/7888 پنڈی بائی پاس کی جانب سے سیالکوٹ بائی پاس کی طرف رانگ سائیڈ انتہائی تیز رفتاری غفلت ولاپرواہی سے آتا دکھائی دیا اے ایس آئی نے ہمراہی ملازم عمران افضل کو رانگ سائیڈ سے آنے والے مزدے کو روکنے کا کہا کیونکہ پچھلے دس دنوں میں اسی مقام پر کافی ایکسیڈنٹ ہوئے ہیں۔
مزدے کے ڈرائیور نے پولیس ملازم عمران کو ہٹ کرنے کی کوشش کی ،پولیس ملازم مزدے کے فرنٹ سیف گارڈز پر گرا پھر بھی مزدا ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور بھاگا کر لے گیا،مزدا ڈرائیور نے ایک گودام میں جاکر مزدا روکا جہاں پولیس ملازم کو اترنے کا موقع ملا،سرکاری گاڑی ڈرائیور کا تعاقب کرتے ہوئے گودام کے اندر پہنچی تو پولیس ملازم سے دو افراد گلوگیر تھے لہذا پولیس ملازم عمران کو بازیاب کروایا گیا۔

مزدا ڈرائیور امان احمد موقع سے بھاگنے یں کامیاب ہو گیا، جبکہ موقع سے دو کس کو قابو کیا گیا ،15 پر اطلاع دیکر تھانہ اروپ پولیس کو بلایا گیا اور سارا وقوعہ آپریٹر DO صاحب اور RO صاحب کے نوٹس میں لایا گیا،دوبارہ متعلقہ پولیس تھانہ اروپ کیساتھ مزدا پکڑنے کیلئے ریڈ کیا گیا تو مزدا وہاں پر موجود نہ تھا، اسی دوران آپریٹر RO صاحب نے کال کی کہ فوری آر او صاحب سے آکر ملو،معہ ہمراہی شفٹ ملازمان و انچارج پوسٹ RO صاحب کے پیش ہوئے تو آر او صاحب نے دفتر داخل ہوتے ہی کہا تم ہی وقار چھٹہ ہو،میں اسی انتظار میں تھا کہ موقع ملا تو تمھارا علاج کرونگا.
میں وقووعہ کے متعلق بیان کرنے ہی لگا تھا کہ مجھے گالیاں نکالنا شروع کر دی اور کہنے لگے کہ مزدا اگر رانگ سائیڈ سے آرہا تھا تو آنے دیتے،ساتھ ہی کہنے لگے تم وہی وقارچٹھہ ہو نا جو لائسنسنگ میں لگا تھا اب میں تمھیں بتاونگا میں کیاکر سکتا ہوں۔
میں اے ایس آٗی اور ملازمان معہ انچارج پوسٹ معطل کر دیا،اور کہا دفعہ ہو جاو،جناب اعلی RO صاحب نے جس دن گوجرانوالہ رینج کا چارج سنبھالا،دفتر آکر پہلی میٹنگ میں پوچھا کہ وقار چٹھہ کون ہے ابھی لائسنسنگ برانچ میں لگا ہے یا کہیں اور تعینات ہے،عملے کو کہا گیا یہ بندہ چائیے اسکا علاج کرنا ہے،اسکی رپورٹیں مجھے دو۔
جناب عالی وجہ عناد یہ ہے کہ RO صاحب کا بیٹا میرے پاس ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آیا تھا اور ساتھ اپنا دوست بھی لایا،جسکی فائل تیار کر کے بیٹھنے کا کہا گیا تو اس نے بدتمیزی شروع کر دی اور لوگوں کے سامنے کہنے لگا تمھارا ابھی علاج کرواتا ہوں ،تمھیں نہیں پتہ میں ایس پی کا بیٹا ہوں،اس بارے DO صاحب کو آگاہ کیا گیا،آر او صاحب کا بیٹا پہلے بھی کئی جگہ پر ایسا فعل کر چکا ہے۔
آر او صاحب نے میرے ساتھ ذاتی عناد بنا رکھی ہےمیری کوئی غلطی نہ ہے،آر او صاحب نے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کر کے میری عزت نفس مجروح کی ہے،22 سال کی سروس میں آج تک میری کرپشن کی شکایت ہے نہ کرپشن کی ہے بچوں کو رزق حلال کھلایا ہے ،افسران بالا سے گذارش ہے کہ بے قصور ہوں انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب ایس پی پی ایچ پی معظم کا موقف ہے کہ ملازمین کو مزدا ٹرک پر چھلانگ لگانے کے سبب معطل کیا گیا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 5 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 4 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- an hour ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 5 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 5 hours ago





