انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
قیدیوں اور جیل ملازمین کی خوراک و سہولیات کے معیار کو ہرصورت بہتر بنانے کا حکم دیا


لاہور: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب، میاں سالک جلال نے گزشتہ شام ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جیل کی مجموعی سیکیورٹی، انتظامی امور، قیدیوں کی فلاح و بہبود، جیل ملازمین کی رہائشی و فلاحی سہولیات اور روزمرہ انتظامات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران انسپکٹر جنرل نے بیرونی و اندرونی سیکیورٹی، وارڈر میس، قیدیوں کے کچن، مختلف بیرکوں، جیل ہسپتال، ویٹنگ شیڈ اور دیگر اہم مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
بیرونی سیکیورٹی انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش پائے گئے جبکہ مختلف سیکیورٹی پوائنٹس پر تعینات اہلکار مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے پائے گئے۔
معائنے کے دوران وارڈر میس میں صفائی، نظم و نسق، خوراک کے معیار اور بنیادی سہولیات میں نمایاں خامیاں سامنے آئیں، جن پر انسپکٹر جنرل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کا حکم دیا۔ ناقص انتظامی نگرانی اور ذمہ داریوں میں غفلت برتنے پرلائنز آفیسر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امداد حسین اور وارڈر میس انچارج ساجد علی کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

انسپکٹر جنرل نے مختلف بیرکوں کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان سے خوراک، طبی سہولیات، تعلیم، مذہبی سرگرمیوں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ جیل ہسپتال میں طبی عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ صفائی، نظم و ضبط اور طبی سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیا گیا تاہم جیل انتظامیہ کو بارک نمبر 3 اور 4 میں فوری طور پر مزید ٹھنڈے پانی کے چلر لگوانے کے احکامات جاری کئے تا کہ اسیران کو گرمی کے موسم میں وافر مقدار میں فلٹر شدہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائے جا سکے۔
قیدیوں کے کچن کے معائنے کے دوران تیار شدہ کھانامعیار کے مطابق نہ تھا جس پر قیدی کچن انچارج وارڈر جمشید کو معطل جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کیے گئے تاکہ ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے مؤثر احتساب یقینی بنایا جا سکے۔

ویٹنگ شیڈ میں رہائی پانے والے قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے مجموعی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم رہائی کے عمل میں تاخیر کی نشاندہی کی۔ اس پر انسپکٹر جنرل نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) کو ہدایت کی کہ رہائی کے تمام مراحل کو مزید تیز، شفاف اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری انتظار یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دورے کے اختتام پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے واضح کیا کہ جیل ملازمین اور اسیران کو معیاری خوراک، صاف ستھرا ماحول، مناسب رہائش اور بنیادی سہولیات کی فراہمی محکمہ جیل خانہ جات کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وارڈر میس اور قیدیوں کی خوراک کے معیار میں فوری بہتری، صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے، طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے اور تمام انتظامی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔
.webp)
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی، نظم و ضبط، شفافیت، قیدیوں کی اصلاح و بحالی، انسانی وقار کے تحفظ اور جیل ملازمین کی فلاح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اچانک معائنے بلا تعطل جاری رہیں گے اور غفلت، بدانتظامی یا معیار پر سمجھوتہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انسپکٹر جنرل نے پنجاب بھر کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت جاری کی کہ وہ جیل ملازمین اور اسیران کی خوراک، رہائش، صفائی، طبی سہولیات اور دیگر فلاحی انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں اور انہیں بہترین معیار کے مطابق یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا ناقص انتظامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 20 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 20 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 20 hours ago


