Advertisement

 معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر  عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نےمزید کہا امریکی کسی بھی چیز سے بڑھ کر معیشت اور معاشی فائدے کی زبان کو سمجھتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 21st 2026, 4:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر  عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر

تہران:ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ معاہدوں پردستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر  عملدرآمد بھی ضروری ہے، ورنہ اس کے معاشی اور توانائی کے شعبے پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مخبر کا کہنا ہے کہ امریکی کسی بھی چیز سے بڑھ کر معیشت اور معاشی فائدے کی زبان کو سمجھتے ہیں۔اس لیے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معاہدوں کو عملی شکل دی جائے نہ کہ انہیں صرف کاغذ تک محدود رکھا جائے۔

بیان میں مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا مزیدکہنا تھا کہ جب تک معاہدہ صرف کاغذوں پر رہے گا، مشرق وسطیٰ میں توانائی کی ترسیل معطل رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران اب محض بیانات یا تحریری یقین دہانیوں پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے بلکہ عملی اقدامات کو ہی بنیادی شرط سمجھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی مذاکراتی وفد پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں سوئٹرز لینڈ پہنچ گیا ہے جہاں آج وہ پاکستانی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 14 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 20 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
Advertisement