ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اس امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا اور ایران کی قیادت کی سنجیدگی کو سراہا اور سوئس حکومت سمیت تمام دوست ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خاص طور پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کی لگن، عزم اور استقامت واقعی قابلِ تعریف ہیں جن کے بغیر اس عمل میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں تھی۔“
انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، دفترِ خارجہ کی ٹیم اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سفارتی و سیاسی محنت کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔
ایکس پرجاری بیا ن میں انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں خصوصی طور پر برادر ملک قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکالمے، سفارت کاری اور ایک پُرامن و دیرپا حل کے حصول کے لیے اپنا دیانت دارانہ اور مخلصانہ کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل






