ترکیہ کی اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے، جبکہ میزبان امریکی ٹیم پہلے ہی گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے

را ئترز: امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک غیر اہم میچ میں ترکیہ نے آخری لمحات میں کان ایہان کے شاندار گول کی بدولت امریکہ کی دوسرے درجے کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی۔
ترکیہ کی اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے، جبکہ میزبان امریکی ٹیم پہلے ہی گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔امریکی ٹیم نے میچ میں نو تبدیلیاں کیں اور یلو کارڈ یافتہ چار کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا، تاہم آسٹن ٹرسٹی نے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔
ترکیہ نے اردا گلر اورباریس یلماز کے گولز کی بدولت میچ میں واپسی کی، لیکن ہاف ٹائم کے فوراً بعد سیباسٹین برہالٹرنے طویل فاصلے سے شاندار ہٹ لگا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی کان ایہان نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔
امریکی ٹیم کی نظریں اب بدھ کو سانتا کلارا میں راؤنڈ آف 32 کے میچ میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے خلاف مقابلے پر مرکوز ہیں، جبکہ ترکیہ نے فتح کے ساتھ کم از کم اپنی ساکھ بچا کر وطن واپسی کی راہ لی ہے۔
متبادل کھلاڑی کرسچن پلسک کے میدان میں آنے پر شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا جو پہلے میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ کھیل کے آخری لمحات میں امریکی ڈیفینڈر ٹرسٹی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر چلے گئے جس نے امریکی کیمپ میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago




