Advertisement
تجارت

مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین پی آر اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 2nd 2026, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اہداف سے زائد محصولات کی وصولی کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔  مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 367 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا۔ مالی سال 2024-25 میں 270 ارب روپے ٹیکس کولیکشن کی گئی تھی

۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب زائد وصولی جبکہ 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ جون میں 48 ارب سے زائد کی وصولی کرکے مالی سال کا اختتام مثالی کارکردگی سے کیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مجموعی طور پر 361 ارب روپے جمع کیے۔ٹیکس نیٹ میں 26 ہزار 700 نئے ٹیکس دہندگان کے اضافے سے ٹیکس بیس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چیئرمین معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ پی آر اے کے قیام کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقائی تنازع، کاروباری اوقات کار میں کمی جیسے چیلنجز کے باوجود انتہائی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت، غیر متزلزل عزم اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد سے مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔ حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہدف 528 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کر رہے ہیں۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement