Advertisement
پاکستان

چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جولائی 3 2026، 5:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے  ایران پہنچ گئے

اصلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کل آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی کابینہ کے اہم اراکین کے ہمراہ ایران پہنچ چکے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں حملہ کر کے آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

 
 
Advertisement
Advertisement