Advertisement

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، سیف سٹی کی مدد سے لاہور پولیس کا 2 گھنٹے میں بڑا ریسکیو آپریشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 days ago پر Jul 2nd 2026, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

لاہور (سرفراز احمد): لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین کے اغوا، مبینہ زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کی وصولی کے لیے انہیں یرغمال بنانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سخت نوٹس اور پولیس کو دیے گئے دو گھنٹے کے ٹاسک کے بعد، لاہور پولیس نے سیف سٹی کی مدد سے برق رفتار ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دونوں خواتین کو بحفاظت بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی اسٹیفنی ایڈانا ماؤ اور وینزویلا کی شہری مس آسٹریا رابنسن باراچو اپنے بیرونِ ملک مقیم دوست رضا ڈار کی دعوت پر 29 جون کو پاکستان پہنچی تھیں، جو انہیں ڈیفنس سی کی حدود میں واقع ایک گھر میں لے گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، وہاں ملزمان نے خواتین کو اسلحے کے زور پر حبسِ بے جا میں رکھا، انہیں برہنہ کیا اور بیرونِ ملک ان کے اہلخانہ سے رابطہ کر کے 1.5 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش جبکہ دوسری خاتون سے تین ملزمان کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ہالینڈ میں موجود ایک متاثرہ خاتون کے والد نے پاکستان میں ہنگامی ہیلپ لائن '15' پر کال کر کے بیٹی کے اغوا کی اطلاع دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اطلاع ملتے ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور دو گھنٹے کے اندر مغوی خواتین کو بازیاب کروا کر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کر لیا۔

مقدمے کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے پولیس نے دونوں غیر ملکی خواتین کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں انہوں نے اپنی وکیل بیرسٹر عاصمہ حمید کی موجودگی میں دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے۔

ادھر پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان میں مبینہ طور پر ایک حکومتی شخصیت کا قریبی رشتہ دار (نواسا) بھی شامل ہے، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خوش قسمت کون؟

  • 12 گھنٹے قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
امیتابھ بچن کے ایک پیغام نے مداحوں کو کیوں خوفزدہ کر دیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

امیتابھ بچن کے ایک پیغام نے مداحوں کو کیوں خوفزدہ کر دیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 23 افراد جان سے گئے

پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 23 افراد جان سے گئے

  • 9 گھنٹے قبل
صمد عارض کے نئے ڈرامہ 'جدائی' کی شوٹنگ مکمل

صمد عارض کے نئے ڈرامہ 'جدائی' کی شوٹنگ مکمل

  • 11 گھنٹے قبل
ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
جاوید شیخ کی جگہ فیصل رحمان کو کیوں چنا گیا؟ اداکار نے برسوں بعد دل توڑ دینے والی حقیقت بتا دی

جاوید شیخ کی جگہ فیصل رحمان کو کیوں چنا گیا؟ اداکار نے برسوں بعد دل توڑ دینے والی حقیقت بتا دی

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  اضافے کا سلسلہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement