جاں بحق بچی کا والد عدنان رکشہ ڈرائیور ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ بچی کیسے جاں بحق ہوئی، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں 10 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں مردہ پائی گئی، بچی دو بہنوں کے ساتھ ٹیوشن پڑھنے ایک گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر گئی تھی۔
لاہور کے علاقے اچھرہ کی اتحاد کالونی میں تین کمسن بہنیں ٹیوش لینے ایک گھر گئیں، 10 سالہ نعیمہ واش روم جانے کا کہہ کر گئی لیکن کافی دیر بعد بھی واپس نہ آئی، بڑی بہن نے جا کر دیکھا تو نعیمہ نیم مردہ پڑی تھی، بہن کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس کے مطابق اتحاد کالونی کے ایک گھر میں دو بہنوں نے ٹیوش سینٹر کھول رکھا ہے، محلے کی 15 سے 20 بچیاں ٹیوشن پڑھتی ہیں، محلے داروں کے مطابق ان کی بچیاں عرصہ دراز سے پڑھ رہی ہیں،کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنا۔
جاں بحق بچی کا والد عدنان رکشہ ڈرائیور ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ بچی کیسے جاں بحق ہوئی، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کے گلے پرپھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت پھندا لگنے سے واقع ہوئی، جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی نشانات نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیـں، مالک مکان کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل





