Advertisement

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

جاں بحق بچی کا والد عدنان رکشہ ڈرائیور ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ بچی کیسے جاں بحق ہوئی، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jul 10th 2026, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں 10 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں مردہ پائی گئی، بچی دو بہنوں کے ساتھ ٹیوشن پڑھنے ایک گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر گئی تھی۔

لاہور کے علاقے اچھرہ کی اتحاد کالونی میں تین کمسن بہنیں ٹیوش لینے ایک گھر  گئیں، 10 سالہ نعیمہ واش روم جانے کا کہہ کر گئی لیکن کافی دیر بعد بھی واپس نہ آئی، بڑی بہن نے جا کر دیکھا تو نعیمہ نیم مردہ پڑی تھی، بہن کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے، بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق اتحاد کالونی کے ایک گھر میں دو بہنوں نے ٹیوش سینٹر کھول رکھا ہے، محلے کی 15 سے 20 بچیاں ٹیوشن پڑھتی ہیں، محلے داروں کے مطابق ان کی بچیاں عرصہ دراز سے پڑھ رہی ہیں،کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنا۔

جاں بحق بچی کا والد عدنان رکشہ ڈرائیور ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ بچی کیسے جاں بحق ہوئی، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کے گلے پرپھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت پھندا لگنے سے واقع ہوئی، جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی نشانات نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیـں، مالک مکان کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 
 
Advertisement
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 15 hours ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 10 hours ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 16 hours ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 10 hours ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 3 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 3 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 12 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 10 hours ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 3 days ago
Advertisement