کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 65 سالہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔ الزام ہے کہ مریض کو ابتدائی طبی امداد دیے بغیر این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے نائٹ شفٹ کے ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔


کراچی: رپورٹ کے مطابق مریض کی منتقلی کے دوران ریفرل پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی، مریض کو منتقل کرنے سے قبل مناسب رابطہ اور ضروری دستاویزات مکمل نہیں کی گئیں۔ میمورنڈم میں اس عمل کو اسپتال پالیسی اور مریض کی حفاظت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ غیر مناسب ریفرل سے میڈیکو لیگل ریکارڈ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اس حوالے سے نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص کا کہنا ہے کہ مریض کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ ان کے مطابق نائٹ شفٹ میں مجموعی طور پر 40 ڈاکٹرز موجود تھے، تاہم اسی دوران روڈ ٹریفک حادثے (آر ٹی اے) کا کیس آ گیا، جس کے باعث تمام ڈاکٹر وہاں مصروف ہو گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریسکیو 1122 مریض کو ضروری دستاویزات مکمل کیے بغیر لے گئی، جبکہ ان کے بقول جناح اسپتال میں اس نوعیت کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور اسے انٹیوبیٹ کیے بغیر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مریض کو جناح اسپتال میں مس مینج کر کے بھیجا گیا، اور اگر وہاں بروقت طبی امداد فراہم کی جاتی تو مریض کی جان بچ سکتی تھی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل









