وائرل ویڈیو پر صارف کے دعوے نے اداکارہ کو برہم کر دیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دے دیا۔
امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں منعقدہ ایک نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔ تقریب کی ایک ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں ایک ساتھ موجود تھے۔
ایک صارف نے یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا کے کندھے پر ہاتھ رکھنا دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی علامت ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔
The way Ameesha Patel put her hand on Hardik Pandya’s shoulder during the party at a hotel in Bengaluru. 👀
— Sonu (@Cricket_live247) September 5, 2026
All the Reddit rumours seem to be coming true. pic.twitter.com/VJ7945fHus
اداکارہ نے صارف کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں لکھا، "ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردک پر رکھا ہوا تھا۔"
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ صارف کو جانتی تک نہیں اور بظاہر اسے دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات بھی رومانوی تعلق محسوس ہوتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، شاید صارف کی کوئی گرل فرینڈ یا لڑکی دوست نہیں، اسی لیے وہ دوستوں کی عام ملاقات کو بھی غلط رنگ دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کے ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ اس سے قبل پانڈیا اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم دونوں کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔ سابق جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل





