Advertisement

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

ہسپانوی ریلوے آپریٹرکے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 گھنٹے قبل پر اکتوبر 29 2026، 12:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

بارسلونا: اسپین میں دو تیز  رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں  کم ازکم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹرکے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے  حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثےکے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

حکام نے فوری طور پر زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں شہریوں سے خون عطیہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں میں تقریباً 550 مسافر سوار تھے۔

ٹرین چلانے والی کمپنی رینفےکا کہنا ہےکہ حادثےکی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ حادثہ رواں سال اسپین میں پیش آنے والا دوسرا بڑا ریلوے حادثہ ہے۔ جنوری میں پیش آنے والے حادثے میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک ٹرین پٹری سے اترنےکے بعد صوبہ قرطبہ کے قریب سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹرین کے سنگین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 دن قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 5 دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement