Advertisement
علاقائی

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ نے تاخیر سے دائر اپیلیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں، اللہ کے سامنے جواب دہی کا احساس معاشرتی بہتری کا آغاز ہے، جسٹس عرفان سعادت

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 منٹ قبل پر نومبر 7 2026، 8:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

راولپنڈی: سپریم کورٹ نے پولیس افسران مصطفیٰ حسن اور رضا عباس کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں مقررہ مدت گزرنے کے بعد دائر کیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر بینچ نے اپیلیں دائر کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

دورانِ سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ جس دن ہم سب یہ تسلیم کر لیں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہیں، اسی دن سے معاشرے میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران جان بوجھ کر اپیلیں تاخیر سے دائر کرتے ہیں تاکہ وہ خارج ہو جائیں اور اس طرح تمام بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا جائے۔ تاخیر کے جواز میں پیش کی گئی وجوہات بھی انتہائی کمزور اور بے بنیاد تھیں۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ میرٹ کی بنیاد پر حکومت کا مقدمہ مضبوط تھا، تاہم درخواستیں محض خانہ پری کے لیے دائر کی گئی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اس مقدمے کے سلسلے میں 50 افسران کی جانب سے ٹیلی فون کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔

بعد ازاں عدالت نے تاخیر کے جواز کو مسترد کرتے ہوئے اپیلیں مقررہ قانونی مدت گزر جانے کے باعث خارج کر دیں۔

واضح رہے کہ پولیس افسران نے 2013ء میں اپنی ترقیوں کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متعلقہ پولیس افسران کو تمام مراعات مل جائیں گی۔ مصطفیٰ حسن اس وقت سی سی پی او آفس میں ڈی ایس پی ڈیولپمنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی مصطفیٰ حسن کا کہنا تھا کہ یہ سب شہداء کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

Advertisement
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 3 hours ago
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • an hour ago
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 3 minutes ago
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 2 hours ago
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • a day ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 days ago
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • a day ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 days ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 days ago
Advertisement