Advertisement
علاقائی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

کاشتکاروں کو جدید مشینری کی فراہمی، زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے عملی اقدامات جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 منٹ قبل پر نومبر 5 2026، 10:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

ساہیوال: صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا گرین ٹریکٹرز پروگرام ایک انقلابی اور گیم چینجر اقدام ہے، جس کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری تک رسائی فراہم کرکے شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے گندم کی خریداری کے لیے 4,500 روپے فی من قیمت مقرر کی ہے، جس سے آئندہ گندم کی فصل کاشتکاروں کے لیے منافع بخش ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ گندم کے بیج پر کاشتکاروں کے لیے 45 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے، جبکہ کسان کارڈ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کی خریداری کے لیے 150 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سید عاشق حسین کرمانی نے مزید بتایا کہ کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد کی خریداری کے لیے 3,500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے 17 ارب روپے کی اضافی بلا سود مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے فی ٹریکٹر 7 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق ضلع ساہیوال میں مجموعی طور پر 205 کاشتکار کامیاب قرار پائے، جن میں سے 177 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات ملک قاسم ندیم، رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، اسپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ڈائریکٹر جنرل زراعت اطلاعات نوید عصمت کاہلوں، دیگر متعلقہ افسران اور بڑی تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔

Advertisement
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 25 minutes ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 5 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 days ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 30 minutes ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • an hour ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 days ago
Advertisement