لاہور: بیوی نے خود کو کنوارا ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر رحمت علی کو جیل یاترا کرادی ۔


تفصیلات کے مطابق خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ،دوسری بیوی نے دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو جیل بھجوا دیا۔ ملزم کی دوسری بیوی اپنی ماں کے ساتھ انصاف کے لیے ضلع کچہری میں پیش ہوئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے کیس پر سماعت کی، مقدمے میں بیوی عارفہ ناز نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے مجھ سے شادی کی ، اسے بعد میں پتا چلا کہ ملزم کی پہلی بیوی بھی ہے اورچاربچے بھی ہیں۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر نےحقیقت چھپا کہ میرے ساتھ دھوکہ کیا ۔
ضلع کچہری عدالت لاہور نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے ملزم رحمت علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم کے خلاف دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔ تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریکارڈ عدالت پیش کیا۔ملزم نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل