تجارت
وزیراعظم کا ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خا ن نے ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں کے لئے مواقعوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی ہے جس میں85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کےلیے کھلا ہے اور ملک سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو دہیں۔
We welcome the recent investment of 85 Million USD by leading VCs of the world in Airlift, a company led by young Pakistanis. Pakistan has huge potential and we are open for business. My govt is fully committed to creating opportunities.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2021
خیال رہے کہ ائیرلفٹ ٹیکنالوجیز ایک پاکستانی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے جو لاجسٹکس اور کوئیک کامرس میں کام کررہی ہے ۔ اس کا صدر دفتر لاہور میں ہے۔ کمپنی کو 2019 میں شہری ماس ٹرانزٹ اسٹارٹ اپ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔
پاکستان
نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔
دنیا
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے پہلا اقدام
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔
کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
پاکستان
پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے
پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔
بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔
دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی